سی ای او سی بی ڈی پنجاب کا جاری منصوبوں کا اچانک دورہ 

 سی ای او سی بی ڈی پنجاب کا جاری منصوبوں کا اچانک دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) کہا جاتا ہے کہ سی ای او ، عمران امین نے سی بی ڈی پنجاب کے جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کو اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایت کے مطابق منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اتھارٹی کے مختلف اہم منصوبوں کا معائنہ کر کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے گھوڑا چوک فلائی اوور، لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ، سی بی ڈی پنجاب فیز 2 اور 3 کے علاوہ والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن پر کام کی پیش رفت کا جایزہ لیا ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب ریاض حسین، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی پنجاب آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن سی بی ڈی پنجاب آصف بابر، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر سی بی ڈی پنجاب سمیر آفتاب اور نیسپاک اور این ایل سی کے حکام بھی موجود تھے۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''ہمارا وژن سی بی ڈی پنجاب کے تحت ہر منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ ہم صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔'

'ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب ریاض حسین نے جاری منصوبوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کو بتایا گیا کہ گھوڑا چوک فلائی اوور کے لیے شٹرنگ مکمل کر کے، فلائی اوور کی سلیب کی کنکریٹ پورنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے اور ایم ایس سی وال کے لیے جیو گرڈ کی تنصیب جاری ہے۔، سلپ روڈز کی سیب بیس مکمل کر لئی گئی ہے ، اور آنے والے دنوں میں فعال ہو جائیں گی۔لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں ہارڈ سکیپنگ اور لینڈ سکیپنگ کا کام جاری ہے ۔والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

مزید :

کامرس -