اینٹی رائٹ فورس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئیگی، آئی جی
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ کیا اور اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا ۔ آئی جی پنجاب نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب میں اہم ہدایات جاری کیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن ہے جس پر دھرنوں ، احتجاج اور پرتشدد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری عائد ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید ساز و سامان اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ اینٹی رائٹ کے تمام زیر تربیت اہلکار بھرپور محنت و خلوص نیت سے ٹریننگ مکمل کریں آئی جی نے ہدایت کی کہ دوران ٹریننگ پرتشدد مظاہرین سے بطریق احسن نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائنسز کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے۔ ایس پی ایڈمن