اسرائیل کی اقوام متحدہ کے دو سکولوں ،رہائشی عمارت پر بمباری،256فلسطینی شہید

اسرائیل کی اقوام متحدہ کے دو سکولوں ،رہائشی عمارت پر بمباری،256فلسطینی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں)غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں اقوام متحدہ کے سکول پر فضائی حملہ کیا۔غزہ کے حکام کا کہنا ہے اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 200 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق سکول میں ہزاروں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیہ کیمپ میں رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا، اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 32 افراد شہید ہوئے، شہید ہونےوالوں میں 19 بچے شامل ہیں۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں الشفا اسپتال کا گھیراو_¿ اور تلاشی جاری ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے بجلی بند ہونے سے 24 گھنٹے کے دوران ہسپتال میں 24 مریض انتقال کرگئے، الشفا اسپتال میں 11 نومبر سے اب تک بجلی بند ہونے کے باعث قبل ازوقت پیدائش والے 4 بچوں سمیت 40 مریض انتقال کرچکے ہیں۔اسرائیلی بمباری اور حملوں کے دوران شہدا کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، جن میں 5 ہزار بچے شامل ہیں، 30 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور 18 سو بچوں سمیت تقریباً 4 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں، کئی کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری کے بعد کی خون ریز تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں سے متعدد بچے ہیں۔الجزیرہ کے ایک نمائندے نے بتایا اس سکول میں سیکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی اسرائیلی فوج نے اسے آگ و خون میں نہلادیا۔اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کردیا جس میں 20 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔شمالی غزہ کے کئی علاقوں میں بھی اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری جاری ہے جہاں سکولوں، رہائشی عمارتوں اورہسپتالوں پر بم برسائے جارہے ہیں ۔شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا ہسپتال کے آس پاس بھی بمباری کی جارہی ہے، اسرائیل نے غزہ میں صابرہ علاقے پر بمباری کی جس میں سے درجنوں افراد شہید ہوگئے ۔ الشفا کمپلیکس قابض اسرائیلی فوج کےلئے بیرک بن گئی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے الشفا ہسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دےدی جس پر ہسپتال کو خالی کرنے کا انتہائی تکلیف دہ عمل جاری ہے۔ادھرغزہ میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آو_¿ٹ کے باعث اقوام متحدہ بھی غذا کی ترسیل سمیت اپنی دیگر امدادی سرگرمیاں روکنے پر مجبور ہو گیا۔اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کی ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کمیونیکیشن بلیک آو_¿ٹ کے باعث رابطے کٹ جانے سے جمعے کے روز سے غزہ کیلئے غذائی اشیاء سمیت دیگر امدادی سامان کی ترسیل بند کرنی پڑ گئی ہے۔ کمیونیکیشن بلیک آو_¿ٹ میں توسیع کا مطلب غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری امدادی سرگرمیوں میں تعطل کی توسیع کرنا ہے۔ غزہ میں بڑے پیمانے پر بھوک و افلاس پھیلنے کا خدشہ ظاہر ہے ۔اسرائیلی افواج کی جانب سے گزشتہ کئی ہفتوں سے غزہ میں بجلی، انٹرنیٹ اور ایندھن کی فراہمی کو مکمل طور پر روک لیا گیا تھا جبکہ متاثرہ فلسطینی شہریوں کیلئے انسانی بنیادوں پر آنےوالی امداد کو بھی محدود داخلے اجازت دی جاتی رہی ہے جسے ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی جانب سے ناکافی قرار دیا جا چکا ہے۔ غزہ میں مکمل کمیونیکیشن بلیک آو_¿ٹ کے باعث وہاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عالمی اداروں سمیت غزہ کے 23 لاکھ سے زائد شہری محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور ان کا دوسری دنیا سے رابطہ مکمل طور پر کٹ چکا ہے۔ادھر امریکی سفارش پر اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کو ایندھن کی بہت ہی قلیل مقدار 60 ہزار لیٹر (15 ہزار 850 گیلن) روزانہ مہیا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے ایندھن کی مذکورہ مقدار کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔صر کی رفاح کراسنگ سے غزہ کیلئے انسانی امداد وہاں کی مجموعی ضروریات کے مقابلے میں صرف 10 فیصد کے برابر پہنچائی جا رہی ہے، جبکہ غزہ پٹی میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہو ہیں جس کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے بتایا ہے کہ انہیں پانچ ممالک کی طرف سے فلسطینی علاقوں کی صورت حال کی تحقیقات کے لیے درخواست موصول ہوئی ہے۔ درخواست جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، بولیویا، کوموروس اور جبوتی کی طرف سے دی گئی ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے پاس امریکہ میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اختیار ہے اور حماس جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے لیے امریکی حکومت پر ریپبلکن دبا تھا جس کی حمایت کرتے ہیں۔کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے وائس چیئرمین ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو لکھے گئے خط میں محکمہ خارجہ نے تصدیق کی کہ حماس ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے اور محکمہ خارجہ کے پاس ویزا منسوخ کرنے کا اختیار بھی ہے۔

اسرائیلی بمباری

سویلینز کا کورٹ مارشل، سندھ حکومت کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنیکی تردید

 کراچی (این این آئی)ترجمان نگران وزیراعلیٰ سندھ نے عام شہریوں کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل حکومت سندھ کی جانب سے سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف ایک اپیل دائر کرنے کے لیے سپریم کورٹ لائی گئی تھی تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے اپیل دائر نہ ہو سکی اور طریقہ کار کے مطابق اس درخواست کو اگلے روز خود ہی دائر ہو جانا تھا تاہم جب یہ معاملہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر آیا تو اسی روز سندھ حکومت کی جانب سے اس کی تردید سامنے آنے لگی اور اب باقاعدہ طور پر ترجمان نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ترجمان نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں بتایا گیا کہ یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ سندھ حکومت نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل فائل کی ہے۔نگران وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ میں کوئی اپیل دائر نہیں کی۔

سندھ حکومت

مزید :

صفحہ اول -