دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے ،نئی دہلی دوسرے ،لاہور تیسرے نمبر پر آگیا

  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے ،نئی دہلی دوسرے ،لاہور تیسرے نمبر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد،لاہور،نئی دہلی(سٹاف رپورٹر، لیڈی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ہفتہ کے روز فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی خراب رہی اور شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ کراچی کا ایئرکوالٹی انڈیکس239 ریکارڈ کیا گیا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے اور فضائی معیار آلودہ ہونے سے سموگ رہی ۔کراچی کے بعد دوسرا نمبر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کارہا، جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 196 ریکارڈ کیا گیا ۔تیسرے نمبر پر لاہور رہا جہاں کا ایئرکوالٹی انڈیکس 191 ریکارڈ کیا گیا۔خیال رہے فضائی آلودگی کی روک تھام کےلئے پنجاب حکومت کے حکم کے تحت ہفتے کے روزلاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاو_¿ن کیا گیا،سمارٹ لاک ڈاو_¿ن کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی دی گئی تھی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے سموگ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں کھانسی، نزلہ، زکام اور پھیپھڑوں کے انفیکشن سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کا رش معمول سے زیادہ ہے۔

آلودہ شہر 

مزید :

صفحہ اول -