پنجاب ،سموگ سے مختلف بیماریوں  کے 62 ہزار 231 نئے کیسز رپورٹ

  پنجاب ،سموگ سے مختلف بیماریوں  کے 62 ہزار 231 نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) لاہور میں سموگ بڑھنے کے ساتھ ہی شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں سموگ کے باعث مختلف بیماریوں کے 62 ہزار 231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔لاہور میں سموگ کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا 3ہزار 222نئے مریض سامنے آئے۔محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے بھر میں رواں سال ابتک سموگ سے متاثر ہو کر بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 2کروڑ 11لاکھ 86 ہزار 723 ہو چکی ہے۔لاہور میں رواں سال اب تک سموگ سے 8لاکھ 94ہزار 754افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔خیال رہے کہ سموگ کے باعث دمہ، ٹی بی، سانس کے انفکیشن، الرجی سمیت دیگر امراض سے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

سموگ مریض

  

مزید :

صفحہ اول -