چوہدری عمیر وڑائچ کی وفات بڑا سیاسی و سماجی نقصان ہے ‘ اے ٹی پی
پشاور(پ ر) امن ترقی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اویس خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام رہنما_¶ں نے امن ترقی پارٹی گجرات کے رہنما چوہدری عمیر وڑائچ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وفات ایک بڑا سیاسی اور سماجی نقصان ھے جسے پورا نہیں کیا جا سکتا، ھم ان کی عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور ان کےلئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے اپنے پیغام میں لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے تمام کارکنان کو دعا کی ہدایت کی۔