جنرل عاصم منیر معیشت کو درست سمت پر ڈال چکے ہیں، شبر زیدی

جنرل عاصم منیر معیشت کو درست سمت پر ڈال چکے ہیں، شبر زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

کراچی(این این آئی)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام کا تاثرغلط ہے، سیاسی حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری پر توجہ نہیں دی، جنرل عاصم منیر معیشت کو درست سمت پر ڈال چکے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام کا تاثر غلط ہے، سیاسی حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری پر توجہ نہیں دی، ملک سیاسی حکومتوں کو اوپن فیلڈ دینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔شبر زیدی نے کہا کہ سابقہ دورحکومت کے پاس معاشی اختیارات نہیں تھے، آنے والی حکومت کے پاس اختیارات مزید کم ہوجائیں گے، جنرل عاصم منیر معیشت کو درست سمت پر ڈال چکے ہیں۔

شبر زیدی

مزید :

صفحہ آخر -