شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فائرنگ کا تبادلہ ،4دہشتگردہلاک
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علا قے خیسور میں انٹیلی جنس آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے مو_¿ثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا سرغنہ ابراہیم عرف موسیٰ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہےگا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
دہشتگرد ہلاک