نواز شریف مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ لندن بھول آئے، ندیم افضل چن
اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنماءندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ لندن بھول آئے، بلاول کی مقبولیت سے پردیسی بابو پریشان ہے۔ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا نواز شریف مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ لندن بھول آئے ہیں ،احسن اقبال،سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو ڈھونڈیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت سے پردیسی بابو پریشان ہے ،سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کیلئے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب سے 25نشستیں بھی نہیں ملیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں شریفوں حکومتیں ہونے ہونے کے باوجود لیگیوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں ۔
ندیم افضل چن