چکوال،مدرسے کے 15 طلباءسے بد اخلاقی کا الزام، 2 معلم گرفتار

چکوال،مدرسے کے 15 طلباءسے بد اخلاقی کا الزام، 2 معلم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

چکوال (این این آئی)چکوال میں مدرسے کے 15 طلباءسے بد اخلاقی کے ا لزام میں 2 معلم گرفتار کرکے فطری جرائم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک متاثرہ بچے کے والد اور چچا نے گزشتہ روز اوپن کورٹ یا کچہری کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) واحد محمود سے رابطہ کیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ میں پولیس ٹیم کے ساتھ مدرسہ پہنچا اور ذاتی طور پر تمام طلبہ سے انٹرویو کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا استحصال کیا جاتا رہا ہے ،ڈاکٹروں نے کہا کہ تقریباً 8 طلبہ کے معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا جنسی استحصال کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور ان کے ساتھ جنسی استحصال کم از کم 3 سے 4 ہفتوں سے جاری تھا۔

بد اخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -