پی ٹی آئی وکیل رہنما ﺅںکی بعد گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور 

پی ٹی آئی وکیل رہنما ﺅںکی بعد گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے شیر پاﺅ پل پر پولیس گاڑیاں جلانے اور پولیس پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی وکیل رہنما افضال عظیم پاہٹ ، حمزہ عظیم پاہٹ اور خالد پاہٹ کی بعد گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، وکیل ملزمان نے موقف اپنایا کہ ملزم افضل عظیم پاہٹ نے اپنے گھر پر پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ کی جس کے باعث ان کو گرفتار کیا گیا ،نو مئی کے مقدمہ میں ان ملزمان کا کوئی کردار نہیں ہے ، پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے نو مئی کو شیر پاﺅ پل پر پولیس پر تشدد کیا۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کاہنہ میں پولیس پارٹی پر حملہ اور تشدد کے نئے کیس میںافضال عظیم پاہٹ ، حمزہ عظیم پاہٹ اور خالد پاہٹ کا نئے مقدمہ میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا عدالت نے ملزمان کو 20 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،۔

درخواستیں منظور

مزید :

صفحہ آخر -