جدید زرائع تعلیم سے پاکستان جلد دنیا کی قیادت کے قابل ہوجائیگا:عارف علوی
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ عصرحاضرمیں جدید علوم وفنون کے دروازے کھل گئے ہیں جس سے ماہرین کو ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کرنے کاحوصلہ اور وسیع مواقع میسر ہوئے ہیں، جدید ذرائع تعلیم کو جلد بروئے کار لانے سے پاکستان ایک دہائی میں دنیا کی قیادت کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جناح کنونشن سینٹر میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 18ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔صدرمملکت نے ملک میں سکولوںسے باہر 28 ملین بچوں پر تشویش کا ااظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے آن لائن اور ورچوئل طرز تعلیم کو فروغ دینا ضروری ہے، صدرمملکت نے اس موقع پرپی ایچ ڈی کے طلبہ میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔
عارف علوی