جنوبی پنجاب : بجلی چوروں ‘ نادہندگان کا گھیراﺅ ‘ گرفتاریاں تیز
ملتان ‘ کوٹ ادو ‘ میلسی ( سٹاف رپورٹر ‘ تحصیل رپورٹر ‘ نامہ نگار ) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید ۱۳۷ صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔97 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔بجلی چوروں کو82 لاکھ50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ میپکو تونسہ سٹی،(بقیہ نمبر5صفحہ6پر )
تونسہ رورل ،جامپور، گلشن آباد اور ٹبی قیصرانی سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ 3 ٹیوب ویلوں سمیت 19 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لئے۔ صارفین میٹر ٹمپرڈ، میٹر سلو کر کے، میٹر باڈی توڑ کر اور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ لیہ، کوٹ ادو اور خیر پور سادات سب ڈویژنوں میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا_¶ن کےاگےا۔ 8 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔17 نومبر 2023ءکوملتان سرکل مےں20بجلی چوروں کو1800000 روپے جرمانہ عائد کےا گےا اور 11 مقدمات درج ہوئے۔بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے محمد عمران میپکو افیسر کوٹ ادوکی ٹیم نے چاہ بیرن والا موضع شادی خاں منڈا میں حاجی زاہد کا میٹر چیک کیا pvc سے ڈائریکٹ بجلی استعمال کر رہا تھا میپکو افیسر محمد عمران کی رپورٹ پر تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ڈی او میپکو رانا اشتیاق احمد نے چک نمبر 126 ڈبلیو بی ظہیر آباد شہید کےمحمد اشرف نول ،چک نمبر 128 ڈبلیو بی کےمحمد جنید بلوچ ،ایس ڈی او میپکو اسلم مسیح نےماھی بلوچ موضع شمن کے محمد شکیل چوہان ،عبد الجبار چوہان ، ہری چندکے را انیس کےمدثر راجپوت سمیت 4 صارفین ، کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے پکڑا ۔تمام ملزمان کے خلاف میلسی سرکل پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔