نوا زشریف سے سمیع الحسن گیلانی کی ملاقات ‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اوچشریف(نمائندہ پاکستان) سابق ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے پاکستان میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور الیکشن بارے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف (بقیہ نمبر7صفحہ6پر )
نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے بھرپور الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے 8فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لیکر سورج طلوع ہوگا انہوں نے کہا کہ انشائاللہ ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی اور انشائاللہ دوبارہ وزیراعظم بن کر پاکستان کے تمام مسائل حل کریں گے کیونکہ مسلم لیگ ن کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے اس موقع پر مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے کہا کہ اپ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن متحد ہےاور الیکشن میں کامیابی ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ملک بھر میں جلسے کرے گی اور ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور میاں نواز شریف کو وزیراعظم بنا کر ہی دم لے گی۔