نوا زشریف اپنی بصیرت سے معاشی مسائل حل کریں گے ‘ سعید خان منیس 

  نوا زشریف اپنی بصیرت سے معاشی مسائل حل کریں گے ‘ سعید خان منیس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی ‘ چوک متیلا ( نمائندہ پاکستان ‘نامہ نگار )سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 159 سعید احمد خان منیس. نے کہا ہے کہ مسلم۔لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش مسائل (بقیہ نمبر8صفحہ6پر )

کے حل کے لیے کوشاں ہونے اور عوام کو ڈلیورینس کے لیے تیار ہے آنے والا دور امید سے سر شار ہو گا ۔کیونکہ عوام کو پھر میاں نواز شریف کی قیادت حاصل ہو گی جو ہمیشہ اپنی سیاسی بصیرت کے کمال سے ملکی مسائل حل کرتے ہیں انہیں اپنی عوام کےساتھ پیار ہے جس کے لیے وہ بڑی بڑی قر بانیاں دے چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیکیوریٹی کے ساتھ ریاست نے معیشت کے لیے بھی حکومت کاساتھ دینے کا عزم کر رکھا ہے جس میں سمگلنگ کا خاتمہ ،بجلی چوری کا خا تمہ اور دوست ممالک سے تعلقات کی نئی روایت نے حکومت کو معیشت میں آسانیاں دی ہیں انہی کے مذکورہ کردار کی وجہ سے اس بار آئی ایم ایف کا سٹاف لیول معاہدہ ہوا اور 15 روزہ قیام میں بہتر نتائج سامنے آئے ۔جب جب پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر طے شدہ سیکیوریٹی اور معیشت کے معاملات میں اکٹھے ہوئے بہتر نتائج سامنے آئے اور. آتے رہیں گے سعید احمد منیس نے گوہر ایوب خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک پارلیمینٹیرین سے محروم ہوئی ۔ایوب خان کے صاحبزادے ملک اور قوم کے لیے جدوجہد میں بہتری کے لیے زندگی بھر مصروف رہے