فلسطین میں ہسپتالوں ‘ سکولوں کا محاصرہ ‘ عالمی طاقتیں جنگ بندی کرائیں ‘ جہانزیب کھچی 

  فلسطین میں ہسپتالوں ‘ سکولوں کا محاصرہ ‘ عالمی طاقتیں جنگ بندی کرائیں ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا کر رکھی ہے ویسٹ بنک میں ڈرون حملے جاری ہے وقتی طور پر بمباری اس لیے رکی ہے کہ اسرائیلی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر )

 فوجی غزہ میں موجود ہیں جو حماس یا یر غمالیوں کو نہیں ڈھو نڈ سکے اس آڑ میں البتہ ہسپتالوں سکولوں کو محاصرہ میں لے رکھا ہے اور وہاں پناہ گزینوں اور مریضوں پر ظلم و ستم ڈھارہے ہیں عالمی طاقتیں اس صورت حال کا جائزہ لے کر جنگ کو پھیلنے سے رکوائیں کیونکہ عراقیوں کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کا سلسلہ شروع ہے اور اس کے جواب میں امریکہ نے شام میں ایرسٹرائیکس کی ہیں دو ریاستی سفارتی حل کی کوشش جاری ہے ۔جو کسی تیسرے ثالثی ملک کے ذریعے کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی نتن یاہو کو جنگ نہ بڑھانے کی تجویز دے چکا ہے مگر اسرائیل اس پر عمل نہیں کر رہا ۔دنیا میں شدت پکڑتی جنگ کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے ۔محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا کہ بڑی طاقت کے طور پر ا مریکہ سرپرستی کی بجائے نتن یاہو پر مزید دبا ڈالے یا اس کو مستعفی کرائے یا پھر اقوام متحدہ کی قرار داد جسے کسی ملک نے ویٹو نہیں کیا وہ اپنی امن افواج غزہ میں اتار سکتا ہے لیکن پہلا حل بہتر ہے کیونکہ اقوام متحدہ کی افواج کے اترنے کے حوالے سے قیام امن تو ممکن ہے مگر پھر مسئلہ دو ریاستی طوالت نہ پکڑ جائے اس حوالے سے عرب ممالک کے تحفظات ہیں