خواتین سے زیادہ مرد ڈپریشن سمیت مختلف امراض کا شکار جذبات کا اظہار انتہائی ضروری ماہرین کی رائے ‘ عالمی دن آج
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مردوں کا عالمی دن آج منایاجائے گا،اس دن کومنانے کا مقصد معاشرے میں مردوں کے مثبت کردار اور ان کے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر )
ساتھ پیش آنے والے مسائل کو اجاگر کرناہے،اس دن کو منانے کا سلسلہ 19 نومبر 1999سے ہوا،آج بھی بہت کم لوگ بالخصوص مرد ایسے ہیں جنہیں اس دن کے بارے میں علم ہی نہیں ہے،یہ دن اس بات پر زور دیتا ہے کہ مرد خود اور اپنے زیر تربیت نوجوانوں کو مرد ہونے کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریاں، مثبت کردار اوراقدار کے بارے میں آگاہی فراہم کریں تاکہ اچھامعاشرہ تشکیل دیا جاسکے،مردوں کے عالمی دن کے موقع پر یہ بات بھی زیر غور رہتی ہے کہ مردوں کو بھی ذہنی مسائل لاحق ہوسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان میں بھی خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے،خواتین سے زیادہ مردحضرات مختلف امراض کا شکار ہوتے ہیں،خطرناک اور محنت طلب پیشے مردوں کے روزگار ہیں یہی وجہ ہے کہ93فیصد مردحضرات دوران کام یعنی نوکری کے دوران ہی انتقال کرجاتے ہیں،ایک اندازے کے مطابق 45 سال سے کم عمر مردوں کی موت کی سب سے بڑی وجہ خود کشی ہےاس دن مردوں کو اس بات کی بھی ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو چھپانے کے بجائے ان کا اظہار کریں تاکہ ڈپریشن سے نجات پا سکیں