ملتان‘ الیکشن ‘ پیپلز پارٹی امیدوار وں سے انٹرویوز شروع

ملتان‘ الیکشن ‘ پیپلز پارٹی امیدوار وں سے انٹرویوز شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ھے کہ جنوبی پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے امیدواران (بقیہ نمبر15صفحہ6پر )

کے بارے میں غور کیا گیا ۔ن لیگ سمیت کسی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ھوئی۔ بہت سے لوگ رابطے کر رھے ھیں۔ انتخابات ھی سیاسی ومعاشی استحکام کا حل ھیں۔جنوبی پنجاب صوبہ کےلئے قراردادیں ھم نے منظور کرائیں صوبہ محاذ والوں نے لولی پاپ دیا تھا۔ عمران خان فی الحال نو مئی سمیت اپنے دیگر کیسز نمٹائیں گے ویسے بھی الیکشن میں وہ نہیں بلکہ مہنگائی ہمارے لئے تھریٹ ہے جمہوری اقتدار سے ہی ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاﺅس پر سابق وزیراعلی دوست محمد کھوسہ، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاھین، شازیہ عابد، آصف خان دستی، ملک ریاض کے ہمراہ بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرے دونوں بیٹے سید عبدالقادر گیلانی، سید علی موسی گیلانی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور میرا بیٹا سید علی حیدر گیلانی صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑے گا میں اپنے آبائی حلقہ این اے 148 سے الیکشن لڑوں گا اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت واحد لیڈر ہیں جو عوام کی بات کر رہے ہیں اور انکی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے اور بطور وزیر خارجہ کارکردگی سب کے سامنے ہے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ہم کارکنوں کی محنت سے الیکشن جیتیں گے اس موقع پر راو ساجد علی، وقاص خان گورچانی، مرزا فرقان مفل،خواجہ عمران، ساجد بلوچ، چوہدری یاسین، سلیم راجہ، عباس گورچانی، ڈاکٹر یونس شاکر،سرور دلشاد، اللہ بخش بھٹہ سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران شریک تھے۔

 شاہجمال(نمائندہ پاکستان) گیلانی ہاﺅس ملتان میں حلقہ پی پی 270تا 272کے نامزد امیدواران چوہدری عدنان خالد ،سید جمیل شاہ اور میاں سلیم اصغر مکول پی (بقیہ نمبر16صفحہ6پر )

پی ٹکٹ دینے کے سلسلہ میں انٹر ویوز ہوئے گیلانی ہاس ملتان میں مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 270خانگڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری عدنان خالد،حلقہ پی پی 271سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید جمیل شاہ(سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 276,274)سید جمیل شاہ اور حلقہ پی پی 272 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں سلیم اصغر مکول سے سید یوسف رضا گیلانی سابق وزیراعظم ،مخدوم سید احمد محمود (سابق گورنر پنجاب)نوابزادہ افتخار احمد خان سابق وزیر مملکت ،دوست محمد خان کھوسہ (سابق وزیر اعلی پنجاب)پر مشتمل کمیٹی نے انٹر ویو لئیے اس موقع پر مرکزی راہنما پیپلز پارٹی نوابزادہ عمران احمد خان ،نوابزادہ عدنان احمد خان،میاں سلیمان اکبر مکول ،خواجہ رضوان عالم شاہین،مظہر پہوڑ ،چوہدری سرور عباس ،ملک عبدالرزاق جھانب امجد میرانی بھی متوقع امیدوار ان کے ہمراہ گیلانی ہاس ملتان موجود تھے اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نا مساعد حالات میں بھی پارٹی نے الیکشن لڑے ہیں پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلینگ فیلڈ نہیں ملا ہمیشہ لاڈلوں کو ہموار میدان دیا گیا باوجود اس کے پیپلز پارٹی نے ہر الیکشن میں حصہ لیا عوام نے حکومت اور اپوزیشن جو جو بھی کردار دیا بخوبی نبھایا اوفاقی وزیر مملکت نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ 1988میں ان کے مقابلے میں آئی جے آئی بنا کر لیول پلینگ کی بجائے گڑھا کھودا گیا باوجود اس کے پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی اسی طرح ہر دور میں پیپلز پارٹی جیتی 2008میں محترمہ کی شہادت کے بعد میاں نواز شریف بائیکاٹ پر چلے گئے صدمہ کے باوجود پیپلز پارٹی میاں نواز شریف کو الیکشن میں لائی اور خود الیکشن لڑ کر حکومت بھی بنائی ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے انشا اللہ جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔