ملتان : چور ‘ڈاکو متحرک ‘ جگہ جگہ لوٹ مار ‘ پولیس غائب
ملتان(وقائع نگار )ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں ڈاکوں نے ابراہیم سے ایک لاکھ 94 ہزار روپے کی نقدی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں ڈاکو نے جابر حسین سے موٹر سائیکل موبائل فون اور(بقیہ نمبر17صفحہ6پر )
ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ ممتاز اباد کے علاقے میں ڈاکو نے رضوان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں چار نامعلوم ملزمان طاہر کے گھر داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے جانور لے کر فرار پولیس تھانہ کینٹ کو فاروق احمد نے درخواست دی کہ کینال سب ڈویژن سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کےسرکاری گارڈر چوری کر لیے پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے غلام مرتضی کے رقبے سے 8 لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارم بجلی کا چوری کر لیا پولیس تھانہ مظفراباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شاکر حسین کے فش فارم سے چھ من مچھلی چوری کر لی پولیس تھانہ راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اللہ نواز کے رقبے سے لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اسد اور محمد علی کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی