نامعلوم فون نمبرز سے کالیں ‘ نوجوان کو ٹریپ کرنیکا منصوبہ فلاپ‘ کارروائی شروع

نامعلوم فون نمبرز سے کالیں ‘ نوجوان کو ٹریپ کرنیکا منصوبہ فلاپ‘ کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ڈہرکی( نامہ نگار ) ایس ایچ او تھانہ کھمبڑا اعجاز علی جسکانی بمہ اسٹاف نے دوران ناکہ بندی ، تھانہ کھمبڑا کی حدود سے نزد گوٹھ مٹھو لولائی سے ایک شخص ذاکر حسین ولد اللہ جڑیو جمالی سکنہ بشیر آباد سکھر کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔(بقیہ نمبر42صفحہ6پر )

ایس ایچ او تھانہ کھمبڑا اعجاز علی جسکانی کو اپنے ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پتہ چلا کہ اغوا کار ایک شخص کو کچہ کی طرف بلا کر اغوا کرنے والے ہیں۔ایس ایچ او کھمبڑانے فورا ناکہ بندی کروائی،پولیس نے دوران ناکہ بندی تھانہ کھمبڑا کی حدود نزد گوٹھ مٹھو لولائی پہ ایک مشکوک شخص کو روکا اور کچہ کی طرف جانے کی وجہ پوچھی، تو اس نے بتایا کہ مجھے نامعلوم نمبروں سے نسوانی آواز میں کالیں آتی تھیں،جن سے میری دوستی ہوگئی تھی اور آج میں ان سے ملنے کے لئے کچہ کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس اس شخص کو تھانہ کھمبڑا پہ لے آئی ہے اور قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گا ۔