کسٹمز نے 1کروڑ سے زائد مالیتی اشیاءکی سمگلنگ ناکام بنادی 

 کسٹمز نے 1کروڑ سے زائد مالیتی اشیاءکی سمگلنگ ناکام بنادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان (نیٹ نیوز)پاکستان کسٹمزجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے1کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیاءکی سمگلنگ ناکام بنادی۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آرائیول لاﺅ(بقیہ نمبر47صفحہ6پر )

نج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے امریکہ سے براستہ قطر بذریعہ قطر ایئر لائن کی پرواز کیوآر610 سے کراچی پہنچنی والی صائمہ علی نامی خاتون مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر ان کے ہمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیا موجود ہیں تو خاتون مسافر نے اس طرح کی اشیاءکے بارے میں انکار کیا، جواب سے غیرمطمئن ہونے پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو سامان میں آئی فونز/ میک بک/گیمنگ لیپ ٹاپ/ وٹامنز/ لیڈیز برانڈڈ شوز/ ہینڈ بیگز کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز کے عملے نے اپنی تحویل میں لے کر خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔ضبط شدہ اشیاءکی کل مالیت 1 کروڑ چالیس لاکھ روپے ہے،جن پر 50 لاکھ روپے ڈیوٹی ٹیکسز لاگو ہیں۔خاتون مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کے خلاف کسٹمز کے سخت اقدامات کے بعد اسمگلرز بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو پرکشش ترغیبات کا لالچ دیکر ان کے ذریعہ اسمگلنگ کی کوششیں کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ شفیق احمد لاٹکی نے ایک بار پھر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے واپسی پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا سامان اپنے ہمراہ لانے سے گریز کریں تاکہ وہ کسی بھی قانونی کارراوائی سے محفوظ رہ سکیں۔

سمگلنگ ناکام