پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے: آصف زرداری

پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے: آصف زرداری
پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے: آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر طرح کے ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرائے گا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، اس وقت ملک کے حالات انتخابات کیلئے سازگار ہیں۔ پورا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ شفاف انتخابات کیلئے ہماری پارٹی پوری طرح تیار ہے۔ 

گزشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا تھا کہ عوامی راج قائم کرنے کیلئے الیکشن میں عوام کو پیپلز پارٹی کو ہی کامیاب کرانا ہو گا۔ مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری سمیت مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔

مزید :

قومی -