بھارت ٹورنامنٹ اچھا کھیل رہا ہے، آسٹریلیا کو پرفیکٹ کرکٹ کھیلنی ہو گی، ایڈم گلکرسٹ

احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ بھارت ٹورنامنٹ اچھا کھیل رہا ہے، آسٹریلیا کو پرفیکٹ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔
ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ایک بہت بڑا سٹیج ہے،موجودہ ٹیم کے کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈکپ فائنل کھیل چکے ہیں،سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کاکہنا ہے کہ آسٹریلیا کا ٹریک ریکارڈ بھارت کے خلاف اچھا ہے،سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کاکہنا ہے کہ آسٹریلیا نے سیمی فائنل بہترین انداز سےکھیلا،آسٹریلیا حال ہی میں بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ہرا چکا ہے۔