باپ ، بیٹا اور بہو افسوسناک کاروبار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار 

باپ ، بیٹا اور بہو افسوسناک کاروبار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار 
باپ ، بیٹا اور بہو افسوسناک کاروبار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے باوجود حب کے راستے سے کراچی لائی گئی 17 کلو چرس پولیس نے برآمد کرلی۔

 ترجمان کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں گرفتار ملزمان کی شناخت دل مراد اس کے بیٹے سید جان اور بہو صریا خاتون کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش خاندان تربت بلوچستان سے بذریعہ بس منشیات لیکر بلدیہ یوسف گوٹھ حب ریور روڈ پر قائم بس ٹرمینل پہنچا تھا اور وہاں سے بذریعہ رکشے میں سوار ہو کر ملیر کے علاقے میں منشیات پہنچانے جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق سیمنز چورنگی کے قریب رکشا روک کر تلاشی کی تو اس میں اعلیٰ کوالٹی چرس کے 20 پیکٹس برآمد ہوئے جس پر پولیس نے تینوں منشیات فروش باپ ، بیٹے اور بہو کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔