ورلڈ کپ جیتنے کیلئے بھارت کی پھر چال، فائنل سے پہلے پچ سے چھیڑچھاڑ؟ پیٹ کمنز معائنہ کرنے گئے تو کس سے ہوئی تکرار، بڑاانکشاف

ورلڈ کپ جیتنے کیلئے بھارت کی پھر چال، فائنل سے پہلے پچ سے چھیڑچھاڑ؟ پیٹ کمنز ...
ورلڈ کپ جیتنے کیلئے بھارت کی پھر چال، فائنل سے پہلے پچ سے چھیڑچھاڑ؟ پیٹ کمنز معائنہ کرنے گئے تو کس سے ہوئی تکرار، بڑاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ جیتنے کیلئے بھارت کی جانب سے پچ سے چھیڑ چھاڑ کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق دعوٰی سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی جانب سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو فائنل میچ سے پہلے پچ سے چھیڑچھاڑ کا شک ہوا تو وہ پچ کا معائنہ کرنے چلے گئے۔ اسی دوران ان کو سٹیڈیم کے گراونڈ سٹاف نے روکنے کی کوشش کی تو آسٹریلوی کپتان کی تکرار شروع ہو گئی۔ 

بتایا گیا ہے کہ پیٹ کمنز نے بطور خاص پچ پر کچھ مخصوص حصے کی نشاندہی کی تھی، گزشتہ روز انہوں نے احتیاطی طور پر پچ کی تصاویر لے لی تھیں تاکہ بعد میں اگر کوئی تبدیلی کی جائے تو ثبوت سامنے آ سکیں۔

واضح رہے کہ آج مسلسل 8 میچ جیتنے والے آسٹریلیا کا بھارت سے کرکٹ کی عالمی حکمرانی کا مقابلہ ہے۔ بھارت کے اس سے قبل بھی میچ جیتنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جن میں پچ کو تبدیل کرنا شامل تھا۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فائنل میچ کی پچ کی تیاری عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بجائے بھارتی بورڈ کے کیوریٹر کی زیر نگرانی تیار کی گئی، جمعے کو بی سی سی آئی کے چیف گراونڈ سٹاف ایشش گھمٹ نے پچ تیار کرائی، انہوں نے بھاری رولر چلانے کا حکم دے دیا جبکہ سیاہ مٹی سے تیاری پچ کو سست کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ پچ کی تیاری کے دوران آئی سی سی کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔