موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے عالمی مقاصد کو حاصل کرنا ضروری ہے،سینیٹر شیری رحمان

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے عالمی مقاصد کو حاصل کرنا ضروری ...
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے عالمی مقاصد کو حاصل کرنا ضروری ہے،سینیٹر شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کیلئے عالمی مقاصد کو حاصل کرنا ضروری ہے،موسمیاتی تبدیلی ہمارے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان  کیلئے معاشی بحالی بھی بڑاٹاسک ہے،موسمیاتی تبدیلی پرقابو پانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے،سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں مل بیٹھ کر بات کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے،ایک جگہ پر بیٹھ کر ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔