نوازشریف کل مری روانہ ہونگے

نوازشریف کل مری روانہ ہونگے
 نوازشریف کل مری روانہ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کل مری روانہ ہونگے ۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم مری میں لیگل ٹیم سے اپنے کیسز پر مشاورت کرینگے ،نوازشریف21نومبر کو اسلام آباد عدالت میں پیش ہونگے،نوازشریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں میں پیش ہونگے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی بنچ 21نومبر کو نوازشریف کی اپیلوں  پر سماعت کرے گا، نواز شریف کےہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔