سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ماسک پہننا لازمی قرار 

سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ماسک پہننا لازمی قرار 
سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ماسک پہننا لازمی قرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہاکہ صحت کو ترجیح دیناہماری اجتماعی ذمےداری ہے،محفوظ معاشرے کیلئے گائیڈلائنز پر عمل کریں۔