ورلڈ کپ فائنل میچ میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنے نوجوان گراؤنڈ میں گھس آیا، کوہلی کی طرف بھاگنے لگا اور پھر۔۔۔ 

ورلڈ کپ فائنل میچ میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنے نوجوان گراؤنڈ میں گھس ...
ورلڈ کپ فائنل میچ میں فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنے نوجوان گراؤنڈ میں گھس آیا، کوہلی کی طرف بھاگنے لگا اور پھر۔۔۔ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا جب فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنے نوجوان گراؤنڈ میں گھس آیا اور کوہلی کی طرف بھاگنے لگا۔

کرکٹ کے عالمی کپ کا آخری میچ آج احمد آباد میں کھیلا جا رہا ہے جس میں آسٹریلیا اور بھارت مد مقابل ہیں۔ میچ کے دوران اس وقت کھلاڑیوں اور تماشائیوں سمیت سب ششدر رہ گئے جب ایک نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور کوہلی کی طرف بھاگنے لگا۔ اس نے شرٹ پہن رکھی تھی جس پر لکھا تھا Free Palestine، یعنی "فلسطین کو آزاد کرو"۔

اس سے پہلے کہ کوئی سیکیورٹی اہلکار اس تک پہنچتا نوجوان نے بیٹنگ کرتے کوہلی کو گلے لگا لیا۔ اتنے میں سٹیڈیم سیکیورٹی اس نوجوان تک پہنچ گئی اور اسے ساتھ لے کر گراؤنڈ سے باہر نکل گئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی فلسطین میں غیر انسانی بمباری جاری ہے اور غزہ میں انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔ اسرائیل نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپتالوں ، سکولوں اور عام شہریوں کے گھروں پر بمباری کی جس میں کئی ہزار بچے اور خواتین شہید ہو گئے، حتیٰ کہ ہسپتالوں کے انکیوبیٹرز میں پڑے بچے بھی شہید کر دیئے گئے وہ اس طرح کہ انکیوبیٹرز کو بجلی سپلائی کئے جانے والے جنریٹرز کا ایندھن اسرائیل نے روک رکھا تھا اور کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود اسرائیل نے جان بوجھ کر ایندھن سپلائی نہ کیا اور متعدد نومولود بچے والدین کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ گئے۔