ورلڈکپ کے دوران انوشکا اور اتھیا شیٹی سے متعلق تبصرہ،ہربھجن سنگھ کڑی تنقید کا سامنا

ورلڈکپ کے دوران انوشکا اور اتھیا شیٹی سے متعلق تبصرہ،ہربھجن سنگھ کڑی تنقید ...
ورلڈکپ کے دوران انوشکا اور اتھیا شیٹی سے متعلق تبصرہ،ہربھجن سنگھ کڑی تنقید کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کمنٹری کے دوران انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی سے متعلق ریمارکس پر تنقید کی زد میں آگئے۔

احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں کمنٹری کے دوران اُس وقت غیر متوقع موڑ آگیا جب ہربھجن سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی پر اپنے تبصرے سے تنازع کھڑا کردیا۔

میچ کے دوران انوشکا اور اتھیا شیٹھی سٹیڈیم میں ایک دوسرے سے گفتگو کررہی تھیں کہ کمنٹری باکس میں موجود ہر بھجن سنگھ نے کرکٹ کے بارے میں ان کی سمجھ پر سوال اٹھادیا۔

ہر بھجن نے کہا کہ ’’میں سوچ رہا ہوں کہ یہ بات کرکٹ کی ہو رہی ہوگی یا پھر فلموں کی کیونکہ کرکٹ کے بارے میں تو میں جانتا نہیں کتنی سمجھ ہوگی‘‘۔

ہربھجن کے ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور ہربھجن کے تبصروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ہربھجن کے ریمارکس کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیا۔