کپتان کے حکم پر سٹیڈیم میں بیٹھے بھارتی شائقین کو بالکل خاموش کرانے والے کھلاڑی ٹراوس ہیڈ کا بیان

کپتان کے حکم پر سٹیڈیم میں بیٹھے بھارتی شائقین کو بالکل خاموش کرانے والے ...
کپتان کے حکم پر سٹیڈیم میں بیٹھے بھارتی شائقین کو بالکل خاموش کرانے والے کھلاڑی ٹراوس ہیڈ کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں سب سے اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ آج بہت بہترین دن تھا ، فائنل کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہوئی ، انجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے گھر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے سے زیادہ یہاں کھیل کر خوشی ہوئی۔ 

 میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  تین وکٹیں گرنے کے بعد میں تھوڑا گھبرا رہا تھا لیکن میرا ساتھ دینے والے بلے باز مارنس نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور میرا پریشر ختم ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے باولنگ کرنا بہت زبردست فیصلہ تھا کیونکہ جیسے جیسے میچ آگے بڑھا وکٹ بہتر ہو رہا تھا ۔ٹراوس ہیڈ نے کہا کہ یہ ایسی پرفارمنس تھی جس کے لیے میں نے بہت زیادہ تیاری کی تھی اور پھر پورے ہجوم کے سامنے اس طرح کی پرفارمنس آنا بہت زبردست لگا ۔

مزید :

ODI World Cup Updates -