ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی میکسوئل کا بیان

احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی گلین میکسوئل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا بہترین احساس ہے اور ہم سب اس بارے میں بہت پرجوش ہیں ۔ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ فائنل میچ میں ووننگ شارٹ کھیلنا زبردست تجربہ تھا ، مجھے لگ رہا تھا کہ فائنل میچ میں بیٹنگ کا موقع نہیں ملے گا لیکن آخر میں ٹراوس ہیڈ آوٹ ہو گئے اور مجھے بیٹنگ کا موقع مل گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹراوس ہیڈ کو بمراہ کو بیٹنگ کرتے دیکھنا بہترین تھا ، مارنس لبو شین نے جس طرح سے پریشر برداشت کیا وہ کمال تھا۔