لاہور(فلم رپورٹر) برطانوی پارلیمنٹ کے تاریخی اور قابلِ فخر مقام پر ایک اہم تقریب میں عالمی شہرت یافتہ پنجابی ریپ کے بانی اور موسیقی کے لیجنڈ، بوہیمیا کو پنجابی موسیقی اور ریپ کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ان کے جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے کردار کا بھی جشن تھا۔یہ اعزاز تنویر سنگھ ڈھیسی ایم پی، جو سلو کے رکن پارلیمنٹ اور چیئرمین ڈیفنس سلیکٹ کمیٹی نے تقریب میں پیش کیایہ تقریب سمارا ایونٹس یو کے کے زیرِ اہتمام اور لیبر ایشینز سوسائٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس میں نمایاں شخصیات شریک ہوئیں، جن میں سابق رکن پارلیمنٹ ویریندرا شرما، ڈیرڈ کوسٹگن ایم پی (اییلنگ ساؤتھال کے لیے)، اور لارڈ رامی رینجر شامل تھے۔تقریب میں مداحوں نے کثیر تعد اد میں شرکت کی۔