ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم مسقط پہنچ گئی

Nov 19, 2024

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 18 رکنی پاکستان جونیئرٹیم عبدالحنان کی قیادت میں  مسقط پہنچ گئی، ایونٹ 26 نومبرسے 4 دسمبر تک شیڈول ہے، 10 ٹیموں کے ایونٹ کوعالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت حاصل ہیایشین جونیئرکپ کے لیے قومی جونیئر اسکواڈ فیضان جنجوعہ،علی رضا(گول کیپرز)، سفیان خان، عقیل احمد، بلال اسلم، ندیم خان، محمد زین، وسیم، سمیع(ڈیفینڈرز)، ذکریا حیات، محمد احمد مدی،عبدالحنان شاہد(مڈ ڈیفینڈر)، مغیرہ، رانا ولید، حمزہ فیاض، بشارت، قیوم ڈوگر اور سیف اللہ(فارورڈز) پر مشتمل ہے۔اسپورٹس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدہ اب 20،25 لاکھ سے ایک سال کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں