اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پی سی بی کوکابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا، پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی نے اظہار تشویش کیا،قائمہ کمیٹی نے کہاکہ قائمہ کمیٹی 3دن میں متعلقہ دستاویزفراہم کرے،پی ایس بی کا جواب نہ ملنے پر قائمہ کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے محسن نقوی کو نوٹس جاری کردیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ اجلاس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ قائمہ کمیٹی سب سے بڑافورم ہے یہاں جواب آناچاہئے۔