سموگ نے کراچی کیلئے  بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی

سموگ نے کراچی کیلئے  بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی
سموگ نے کراچی کیلئے  بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان  آن لائن )سموگ نے کراچی کیلئے  بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے مختلف مقامات پر فضائی معیار متاثر رہا،نجی اداروں کی جانب سے شہر میں نصب ایئرکوالٹی مانیٹرکے اعدادوشمارکےے مطابق ہاکس بے، پی سی ایچ ایس کاایئرکوالٹی انڈیکس 150 سے زائد لائٹ ہاؤس اور صدر کے اطراف ایئرکوالٹی انڈیکس 130 سے زائد،اورنگی ٹاؤن کا ایئرکوالٹی انڈیکس بھی100 سے زائد رہا۔گزشتہ 5 سال میں پاکستان نے 73ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ 5 سال میں 15 ارب ڈالر کا تیل ان موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوا، جن کا ٹرانسپورٹ سے ہونے والی آلودگی میں حصہ 69 فیصد ہے۔

"جنگ " کے مطابق ڈائریکٹر کلائمیٹ ایکشن سینٹر یاسر حسین نے کہا  ہےکہ پیٹرول سے متعلق آلودگی میں فضائی معیار خراب ہونے میں 60 سے 70 فیصد گاڑیوں کے دھواں کا حصہ ہے، کراچی کا فضائی معیار سردیوں میں 300سے اوپر چلا جاتا ہے. آلودگی پاکستان میں سالانہ1 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن ہورہی ہے،ہوا کے خراب معیار کے سبب اوسطاََ چار سال کی زندگی کم ہورہی ہے، عارضی سبز لاک ڈاؤن فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے ناکافی ہے ،گاڑیوں سے پاک شہری زون بنانے کی اشد ضرورت ہے.

ماہرماحولیات زاہدفاروق کے مطابق کراچی میں50 ہزار کے قریب موٹرسائیکلیں اور اتنی ہی تعداد میں رکشے اور ان سے دوگنی گاڑیاں موجود ہیں، جو فضا ءکو بری طرح آلودہ کررہی ہیں، اتنی بڑی تعدا میں موٹرسائیکلوں کا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ ناہونے کے برابر ہے ۔

صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں ہزار کے قریب بسیں چلائی ہیں، جبکہ کراچی شہر کی ڈیمانڈ15 ہزار بسیں ہیں ،جبکہ پڑوس کے ملک کاحال اس سے بھی برا ہے۔دنیا کے 50 آلودہ ترین شہروں میں سے 42 بھارت میں اور تین پاکستان میں واقع ہیں۔ 

گویا پوری دنیا میں آلودگی میں نمبر ون یہی خطہ ہے، جس میں ہم رہ رہے ہیں۔