توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بے قابو، مزید کتنے ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے ؟

Nov 19, 2024 | 04:09 PM

 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بے قابو، مزید کتنے ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

"جنگ " کے مطابق  توانائی شعبے کا گردشی قرضہ ریکارڈ 2393ارب روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ رواں سال کے آخر تک گردشی قرضے میں مزید36 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے۔اصلاحات کی خواہش کے باوجو د پاکستان میں گردشی قرضے کا دیرینہ ایشو بھاری چیلنج بنا ہوا ہے۔حکومت نے مالی سال2024-25کے لیے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان (سی ڈی ایم پی) بنا رکھا ہے جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے پر قابو پانا ہے جو 2.393 ٹریلین روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ ٹیرف، سبسڈیز اور آپریشنل صلاحیت کے ذریعے حکومت اس پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود رواں سال کے آخر تک گردشی قرضے میں 36 ارب روپے اضافہ متوقع ہے۔ 

مزیدخبریں