احتجاج سے متعلق کیمپین کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا

Nov 19, 2024 | 08:28 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق کیمپین کرنے پر 5 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

24 نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال سے قبل ہی کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع ہوگیا،راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود سے کارکنان کی پکڑ دھکڑ جاری ہے،راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار کی حدود سے 5 کارکنان گرفتار کیے گئے،پی ٹی آئی کارکنان بکرا منڈی کے علاقے میں احتجاج کے سلسلے میں کیمپین کر رہے تھے، گرفتارہونے والوں میں راجہ شائد،راجہ ابرار،حسن خالد،ناصر قریشی،نعمان انصر شامل ہے۔ 

مزیدخبریں