لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کا احتجاج کو روکنے کی منصوبہ بندی کرلی، پولیس نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے 10ہزار 700کی نفری سٹینڈ بائی کردی ہے،پی ایچ پی سے 3500 جبکہ پانچ سو پہلے سے موجود ہے ،پی سی سے ایک ہزارجبکہ تین ہزار کی نفری پہلے سے ہے، ایس پی یو سے ایک ہزار، ٹریننگ ڈائریکٹریٹ سے 1200،گوجرانوالہ ریجن سے 1300جبکہ 600 نفری پہلے سے موجود ہے۔اسی طرح سرگودھا ریجن سے 500 جبکہ 400نفری پہلے سے ہے، شیخوپورہ سے 200، ننکانہ صاحب سے ایک سو، ضلع سرگودھا سے 200، خوشاب سے 200،فیصل آباد سے 500جبکہ 800نفری پہلے سے، بہاولنگر سے 200،بہاولپور سے 300،مظفرگڑھ سے 300اوراوکاڑہ سے 200اہلکار سٹینڈ بائی رکھے گئے۔
اے آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فورس اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوگی، متعلقہ ضلع و یونٹ کا آرپی او ،سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپورٹ کا ذمہ دار ہو گا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔