عدالت کے باہر ملزم اور مدعی گتھم گتھا ہو گئے

عدالت کے باہر ملزم اور مدعی گتھم گتھا ہو گئے
عدالت کے باہر ملزم اور مدعی گتھم گتھا ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی چیک کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر فریقین گوتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں کی بارش کر دی۔ کینٹ کچہری لاہو میں محمد اکرم نامی شخص نے جعلی چیک دینے پر ریاض کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی، سماعت ختم ہونے پر فریقین باہر آئے تو پہلے تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ شمالی چھاﺅنی منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

لاہور -