عورت کا انتقام، شادی سے منحرف شخص کو ساتھیوں سمیت گولی مار دی

عورت کا انتقام، شادی سے منحرف شخص کو ساتھیوں سمیت گولی مار دی
عورت کا انتقام، شادی سے منحرف شخص کو ساتھیوں سمیت گولی مار دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی سے انکار کرنے پر محنت کش لڑکی نے فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق رانا ٹاﺅن کی آسیہ ساندہ میں کپڑے کی فیکٹری میں کام کرتی تھی جہاں اس کی دوستی قیصر زمان نامی لڑکے سے ہوئی۔ آسیہ کے مطابق قیصر اس سے عہد و پیماں کے بعد منحرف ہو گیا اور نوکری سے بھی نکلوا دیا جس کا اسے رنج تھا چنانچہ بدلہ لینے کیلئے چار ہزار روپے میں پستول خریدا اور فائرنگ کر کے قیصر زمان، اس کے کزن شاکر نعیم اور راہگیر ناصر بلوچ کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے راہگیر ناصر بلوچ کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس