لیسکو نے جیل سمیت کئی اداروں کی بجلی کاٹ دی

لیسکو نے جیل سمیت کئی اداروں کی بجلی کاٹ دی
لیسکو نے جیل سمیت کئی اداروں کی بجلی کاٹ دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لیسکو نے نادہندگی کی بناءپر ایلیٹ فورس ٹریننگ سنٹر، کنٹونمنٹ بورڈ اور کوٹ لکھپت جیل سمیت متعدد سرکاری اداروں کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے۔ دنیا نیوز کے مطابق لیسکو حکام نے بڑے نادہندہ سرکاری محکموں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس دوران متعدد نادہندہ سرکاری دفاتر کی بجلی کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں۔ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ کی بجلی پونے دو کروڑ روپے کا نادہندہ ہونے کی بناءپر بند کی تو سکول انتظامیہ نے لیسکو ٹیم کو سنٹر میں ہی بند کر دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ لیسکو کا ایک کروڑ ستائی لاکھ، آرمی ڈیری فارم چوہتر لاکھ اور کوٹ لکھپت جیل پونے پانچ لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ بادامی باغ سب ڈویژن نے بھی 16 سرکاری دفاتر کے ذمے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے واجب الادا ہونے کی بناءپر بجلی منقطع کر دی ۔ ر یلوے حکام کی جانب سے پندرہ کروڑ روپے میں سے چھ کروڑ روپے کا چیک ملنے پر لیسکو نے 30 گھنٹے کی بندش کے بعد ریلوے سٹیشن کی بجلی بحال کر دی ۔

مزید : بزنس