کیش لوٹنے والا ”شیر“ پکڑا گیا، ایک کروڑ اکیاسی لاکھ روپے برآمد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی اے پولیس نے جیل روڈ پر کیش وین سے ڈھائی کروڑ روپے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ایک کروڑ اکیاسی لاکھ روپے برآمد کر لئے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سول لائنز میں دو ماہ قبل شیر محمد نامی شخص بینک کیس وین لوٹ کر فرار ہو گیا۔ سی آئی اے پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو ملزم کے اہل خانہ اور رشتے داروں کا کریمنل ریکارڈ پایا گیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور لوٹی ہوئی رقم میں سے ایک کروڑ اکیاسی لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ دوسری جانب سی آئی نے کرکٹر محمد حفیظ کے رشتے دار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔