تحریک انصاف حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرے گی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی حکومت کی کرپشن کے خلاف وائٹ پیپر کی تیاری شروع کر دی ہے اور عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے غریب تر غریب ہوتا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلی پارٹی نے جس نے معاشی پالیسی کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ہم آپ کو پیسہ اکٹھا کر کے دیں گے، امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر استعمال کریں گے۔