پانی میں اترتے ہی ”سفینہ“ ڈوب گیا، کرینہ مسلمان نہیں، شادی غیر اسلامی ہے: دارالعلوم دیوبند

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار جوڑے نواب آف پٹودی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی میں صرف چند افراد کی شرکت کا راز افشاءہونا شروع ہو گیا ہے جس کی ابتداءشادی کی رجسٹریشن سے ہوئی ہے جو رجسٹرار سریکھا رامیش نے کی ہے۔ بادی النظر میں اس رجسٹریشن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شادی غیر مسلم طریقے سے ہندو رواج کے مطابق انجام پائی اور ہندوﺅں کے اجسٹر میں ہی اس بندھن نے قانونی شکل اختیار کی۔ دوسری جانب بھارت کے ممتاز مذہبی ادارے دارالعلوم دیوبند نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کو غیر اسلامی قرار دیدیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل دلہن کرینہ کپور نے اسلام قبول نہیں کیا چنانچہ اسے اسلامی احکامات کے مطابق قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ غیر اسلامی شادی ہے۔ ادارے کے مفتی حبیب الرحمان کے مطابق جب تک دلہن اسلام قبول نہیں کرتی تب تک یہ شادی غیر اسلامی ہے۔ فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ جس طرح سیف علی خان اور کرینہ کپور کا نام جوڑ کر اسے سفینہ کا نام دیا گیا ہے اس طرح اسلامی حلقوں نے یہ ”سفینہ“ پانی میں اترتے ہی ڈبو دیا ہے۔