نوعمر جوڑے نے محبت ”امر“ کر دی

نوعمر جوڑے نے محبت ”امر“ کر دی
نوعمر جوڑے نے محبت ”امر“ کر دی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) کم عمری میں محبت کے ”پہاڑ“ سے گرنے والے موت کی وادی میں اتر گئے۔ ملتان کے علاقے بستی خداداد میں دسویں کے طالبعلم زاہد اور گیارہویں کی طالبہ صباءنے محبت میں ناکامی پر زہریلی گولیوں سے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوعمری میں اس جوڑے کی چاہت جوان ہو گئی مگر سماج رکاوٹ بن گیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر دونوں نے محبت امر کرنے کافیصلہ کیا اور ایک گھنٹے کے وقفے سے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ دونوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ دنیا نیوز کے مطابق صباءاور زاہد کے والدین نے ان دونوں کی خودکشی کو اتفاقی واقعہ قرار دیا ہے اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ زاہد کے چچا کے مطابق اس کا بھتیجا دمے کا مریض تھا۔

مزید : ملتان