وزیراعلیٰ پنجاب کے دامادعلی عمران رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو کیمپ جیل سے رہاکردیاگیاہے ۔قبل ازیں ملزم کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔دوران سماعت کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی طرف سے ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیاگیاجبکہ مدعی کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض وزیراعلیٰ کے داماد کی رہائی کا حکم دیدیا۔