پائلٹ نے قومی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچالیا

پائلٹ نے قومی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچالیا
پائلٹ نے قومی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچالیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورسے اسلام آباد جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پائلٹ کی حاضردماغی کی وجہ سے حادثے سے بال بال بچ گئی ۔لاہور سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 658میں فنی خرابی محسوس ہونے پر پائلٹ ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا۔طیارے کامعائنہ کیاگیاتو ایک بریک مکمل فیل تھی جبکہ ویل کے کئی پرزے ٹوٹے ہوئے تھے جس پر ایم ڈی پی آئی اے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کاحکم دیدیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارے کو مشکل ہوسکتی تھی اور کوئی حادثہ بھی ہوسکتاتھا۔

مزید : بزنس