فیصلہ بالکل درست، اسلم بیگ اور اسددرانی کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی ہوسکتی ہے: اصغرخان ووکیل

فیصلہ بالکل درست، اسلم بیگ اور اسددرانی کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی ہوسکتی ...
فیصلہ بالکل درست، اسلم بیگ اور اسددرانی کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی ہوسکتی ہے: اصغرخان ووکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاستدانوں میں رقم کی تقسیم کے خلاف درخواست گزار اصغر خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے بالکل درست فیصلہ دیااور سولہ سال سے لٹکا ہواکیس آج اپنے انجام کو پہنچ گیاہے،اُن کے وکیل نے کہاکہ دونوں اداروں کے سربراہان کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی ہوسکتی ہے ۔جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اصغر خان نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ اب عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرائے ، فیصلہ توقعات کے مطابق ہے ۔اُن کے وکیل سلمان اکرم نے کہاکہ رقم دینے والوں کیخلاف بھی آرٹیکل چھ کی کارروائی ہوسکتی ہے کیونکہ اُنہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی۔اُن کاکہناتھاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوجی سربراہان کیخلاف واضح اور غیر مبہم فیصلہ آیاہے اور اب آگے کی کارروائی کی پیروی کرناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

مزید :

قومی -