امن وامان کیس پر اپیل کی ہدایت، گورنربلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا

امن وامان کیس پر اپیل کی ہدایت، گورنربلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے عملی ...
امن وامان کیس پر اپیل کی ہدایت، گورنربلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو امن وامان کیس کے فیصلے سے متعلق نظرثانی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مگسی نے کہاکہ عملی سیاست سے اُنہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیاہے ، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال نہایت خراب ہے اور اب تک اُنہیں ناراض بلوچوں سے مذاکرات کا کوئی ٹاسک نہیں دیاگیاتاہم صوبائی حکومت کو اُنہوں نے امن وامان کیس میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ عام انتخابات کے لیے بلوچستان میں فضاہموار ہے ، ماضی میں بھی الیکشن کا بائیکاٹ کرے والی جماعتیں آج پچھتارہی ہیں ۔

مزید : کوئٹہ